ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کی سکالر فاطمہ افتخار نے اپنے پی ایچ ڈی مقالہ کا دفاع کیا

جمعہ 16 نومبر 2018 18:03

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کی سکالر فاطمہ افتخار نے اپنے پی ایچ ڈی مقالہ کا دفاع کیا۔ ان کے تھیسز کی جانچ اٹلی اور جرمنی کی یونیورسٹیوں کے علم کیمیا کے ماہرین نے کی۔

(جاری ہے)

سکالر فاطمہ افتخار نے اپنا تحقیقی کام یونیورسٹی کے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر باسط نیاز کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ سکالر نے پبلک ڈیفنس کے شرکاء کو اپنے تحقیقی کام کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ریسرچ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی و تحقیقی شعبوں کے سربراہان، سکالرز اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں