وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کی بائیو کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے ایم فل سکالر شاہ فیصل کی اچانک وفات پرتعزیت

جمعہ 7 دسمبر 2018 21:33

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے یونیورسٹی کے بائیو کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے ایم فل سکالر شاہ فیصل کی اچانک وفات پر انتہائی غم ، دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے اپنے پیغام میں شاہ فیصل مرحوم کے والدین اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ فیصل کی اچانک وفات سے یونیورسٹی ایک ذہین اور قابل طالب علم سے محروم ہو گئی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شاہ فیصل مرحوم کی آخرت کی منزلیں آسان فرماتے ہوئے ان کے درجات بلند کرے اور ان کے والدین اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں