وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ کی زیر صدارت ہزارہ یونیورسٹی کی بورڈ آف فیکلٹی آف آرٹس کا اجلاس

اجلاس میں فیکلٹی آف آرٹس کے مختلف تعلیمی شعبوں کے کورسز، تعلیمی پروگراموں اور ڈپلومہ کورسز کی منظوردی گئی

بدھ 19 دسمبر 2018 17:16

مانسہرہ۔ 19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی بورڈ آف فیکلٹی آف آرٹس کا 10 واں اجلاس ڈین آرٹس و پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیکلٹی آف آرٹس کے تحت کام کرنے والے تعلیمی و تحقیقی شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیکلٹی آف آرٹس کے مختلف تعلیمی شعبوں کے کورسز، تعلیمی پروگراموں اور ڈپلومہ کورسز کی منظوری دی گئی جبکہ بعض تعلیمی و تحقیقی پروگراموں کی نصابی سرگرمیوں میں ترمیم و ردوبدل کی بھی منظوری دی گئی۔

جن تعلیمی و تحقیقی شعبوں کے حوالہ سے فیصلے کئے گئے ان میں کمیونی کیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز، ایجوکیشن، آرٹ اینڈ ڈیزائن، اسلامک اینڈ ریلیجس سٹڈیز، آرکیالوجی، کنزرویشن سٹڈیز اور سیاحت و مہمان نوازی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈین آرٹس اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ نے اجلاس کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد ہونے کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے طلباء و طالبات کو عصر حاضر سے مطابقت رکھنے والے جدید تدریسی علوم پڑھائیں تاکہ وہ عملی میدان میں قدم رکھنے کے بعد ملک و معاشرے کیلئے ایک مفید شہری ثابت ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تمامتر توجہ تعلیمی، تدریسی و تحقیقی علوم سے آگاہی پر مرکوز ہونی چاہئے تاکہ دنیا کے دیگر ممالک میں ہونے والی تعلیمی سرگرمیوں سے ہم آہنگ رہا جا سکے اور تعلیمی و تحقیقی جدت طرازی کو اپناتے ہوئے ہم اپنے طلباء و طالبات کو بھی اس سے مستفید کر سکیں۔ اجلاس کے شرکاء نے فیکلٹی آف آرٹس کے تعلیمی شعبوں کے تحقیقی مقالوں، تحقیقی خاکوں اور ان کے معیار میں مزید بہتری لانے کے حوالہ سے کئی نکات پر غوروخوص کیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں