ہزارہ یونیورسٹی میں پلانٹ فار پاکستان کے حوالہ سے تقریب

معاشرہ کی بہتری، ترقی اور کامیابی میں یونیورسٹیوں اور اساتذہ کا اہم کردار ہے، کمشنر ہزارہ

منگل 20 اگست 2019 17:13

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں وزیراعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں پلانٹ فار پاکستان کے حوالہ سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام تھے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر، ڈی پی او زیب الله خان، چیف کنزرویٹر اظہر خان کے علاوہ یونیورسٹی کے سٹاف اور مختلف شعبہ جات کے ڈینز اور ایڈمنسٹریشن نے شرکت کی۔

وائس چانسلر ہزارہ یونیوسٹی پروفیسر ڈاکٹر منظور حسین شاہ نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انہوں نے مہمان خصوصی کو یونیورسٹی کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ مہمان خصوصی سید ظہیرالاسلام نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ کی بہتری، ترقی اور کامیابی میں بالعموم یونیورسٹیوں اور بالخصوص اساتذہ کا اہم کردار ہے جس معاشرہ میں تعلیم پر توجہ دی جاتی ہے وہ معاشرہ جلدی ترقی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر ہزارہ نے درختوں کی اہمیت اور ان کے مقاحول پر اثرات اور ان کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ معاشرہ کے ہر فرد کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منظور حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے وقت پاکستان کے 33 فیصد رقبہ پر جنگلات تھے جو اب کم ہو کر صرف دو فیصد رہ گئے ہیں اور بہت بڑا المیہ ہے اور ہم سب کو ملکر درختوں میں اضافہ کر کے اس واضح فرق کو ختم کرنا ہو گا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں