تعلیمی اداروں کی ترقی معاشرہ کی ترقی ہے، ترقی یافتہ معاشروں کے ادارے بھی ترقی کرتے ہیں، پروفیسر ڈاکٹر منظور حسین

منگل 15 اکتوبر 2019 14:19

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی ترقی دراصل معاشرہ کی ترقی ہے، ترقی یافتہ معاشروں کے ادارے بھی ترقی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہزارہ کے فائونڈیشن ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے ہمیں پہنچان دی ہے اور آج ہم معاشرے میں جو بھی مقام رکھتے ہیں وہ اس ادارہ کی مرہون منت ہے، اس ادارہ کے قیام میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے حصہ ڈالا جن کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وائس چانسلر نے کہا کہ ہمیں یونیورسٹی میں اپنے فرائض سر انجام دینے کا موقع ملا، اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنا کام خوب لگن اور محنت سے کرتے ہوئے ہزارہ یونیورسٹی کو دنیا کے اچھے تعلیمی اداروں کی صف میں کھڑا کریں۔ تقریب سے یونیورسٹی کے رجسٹرار محمد سجاد نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے ہر فرد نے اپنا کردار اس کی تعمیر میں ادا کیا ہے اور اب اس کی ترقی ہمارے ذمہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں