ہزارہ یونیورسٹی کی جنیٹکس ڈیپارٹمنٹ کی سکالر خائیست بیگم کا پی ایچ ڈی مقالہ کا دفاع

پیر 18 نومبر 2019 23:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی جنیٹکس ڈیپارٹمنٹ کی سکالر خائیست بیگم نے اپنے پی ایچ ڈی مقالہ کا دفاع کیا۔ ان کے مقالہ کو اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد نے سپروائز کیا جبکہ ایگریکلچرل یونیورسٹی پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر صفدر حسین شاہ نے خائیست بیگم کے پی ایچ ڈی مقالہ کی نگرانی کی ۔

(جاری ہے)

خائیست بیگم کے تھیسز کو جرمنی اور چین کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز نے ایویلیوٹ کیا۔ پی ایچ ڈی ڈیفنس کے دوران خائیست بیگم نے شرکاء کے مختلف سوالوں کے جواب دیئے اور تحقیقی سرگرمیوں کے دوران حاصل ہونے والے تجربات کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی و تحقیقی شعبوں کے سربراہان، پروفیسرز ، سکالرز اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں