ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد سے رجسٹرڈ ادارے NUST Holdingsکے درمیان یونیورسٹی کے تعلیمی و انتظامی امور کو کمپیوٹرائزڈسافٹ ویئر پر منتقل کرنے کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 13 اگست 2020 16:30

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد سے رجسٹرڈ ادارے NUST Holdingsکے درمیان یونیورسٹی کے تعلیمی و انتظامی امور کو کمپیوٹرائزڈسافٹ ویئر پر منتقل کرنے کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2020ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد سے رجسٹرڈ ادارے NUST Holdingsکے درمیان یونیورسٹی کے تعلیمی و انتظامی امور کو کمپیوٹرائزڈسافٹ ویئر پر منتقل کرنے کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد اور نسٹ ہولڈنگز کے نمائندے نے معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کئے ۔

تفصیلات کے مطابق3سالہ معاہدے کے دوران مذکورہ ادارہ ہزارہ یونیورسٹی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر یونیورسٹی کے تمام تعلیمی تحقیقی و انتظامی شعبہ جات کو مرحلہ وار کمپیوٹرئزاڈ کرے گا جب کہ یونیورسٹی کے متعلقہ تکنیکی عملے کو سافٹ ویئر کے استعمال کی تربیت بھی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

معاہدے کے دوران NUST Holdingsیونیورسٹی کے تعلیمی و انتظامی امور کو سافٹ ویئر پر منتقل کرنے کے علاوہ یونیورسٹی کے طلباء اور سکالرز کے لئے موبائل ایپس تیار کرے گی جبکہ ای لرننگ، مختلف شعبہ جات کے درمیان مواصلاتی رابطوں، یونیورسٹی اثاثہ جات کے ریکارڈاور مجاز حکام کی طرف سے مختلف فائلوں کی محکمانہ منظوری کے لئے E-Signجیسے جدید ترین سافٹ ویئر اور ایپلیکیشنز بھی تیار کی جائیں گی۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ آج کا معاہدہ یونیورسٹی کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور منصوبے کی تکمیل سے یونیورسٹی کے تمامتر تعلیمی و انتظامی شعبوں میں جدت اور شفافیت کے ساتھ ساتھ کارکردگی میں بھی مزید تیزی اور بہتری آئے گی۔وائس چانسلر نے کہا کمپیوٹرئرائزڈ سافٹ ویئر مختلف کاغذات اور فائلوں کی روایتی پیچیدگیوں کو ختم کردے گا جس سے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ افسران اور ملازمین کے لئے دفتری امور کی انجام دہی میں آسانی اور سہولت پیدا ہوگی ۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرار شکیل احمد ، ڈاکٹر عارف اقبال عمر ہیڈ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ، ڈائریکٹر آئی ٹی محمدشکیل ،ڈپٹی ٹریژر جمیل الرحمن اور احتشام الحق پروکیورمنٹ آفیسر کے علاوہ دیگر متعلقہ ملازمین نے شرکت کی۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں