ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سکالر یار محمد خان نے اپنے پی ایچ ڈی مقالہ کا دفاع کیا

منگل 13 اکتوبر 2020 17:34

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2020ء) : ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سکالر یار محمد خان نے اپنے پی ایچ ڈی مقالہ کا دفاع کیا۔ جس کی جانچ پڑتال برطانیہ اور ترکی کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز نے کی۔یار محمد خان انے اپنا تحقیقی مقالہ یونیورسٹی کے ڈین آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ کی زیر نگرانی مکمل کیا جبکہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر حبیب الہٰی صاحبزادہ سکالر کے کو سپروائز تھے۔

بیرونی ممتحن کے فرائض سابقہ ڈین گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان و ڈین پریسٹن یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر عمر علی خان اور سابق پروفیسر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر اللہ رکھا ساغر نے سر انجام دیئے۔

(جاری ہے)

پبلک ڈیفنس کے موقع پر یار محمد خان نے شرکائ کے سوالوں کے مدلل جواب دیے اور ریسرچ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ سکالر یار محمد خان کا ایک تحقیقی مقالہ پاکستان میں سوشل سائنسز کی کیٹگری ایکس کے حامل موقر جریدے میں شائع ہو چکا ہے۔پبلک ڈیفنس میں ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل لیفٹیننٹ کمانڈر(ر) ڈاکٹر محمود خان سمیت یونیورسٹی کے دیگر افسران،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسرز، فیکلٹی،طلبائ اور دیگر سکالرز نے کثیر تعداد میں شرکت ک

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں