یونین کونسل مہانڈری میں دو مختلف واقعات کے دوران دو افراد ہلاک ہو گئے

پیر 21 اگست 2017 16:00

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) یونین کونسل مہانڈری میں دو مختلف واقعات کے دوران دو افراد ہلاک ہو گئے۔ تین روز قبل کلس جمالماری کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر زخمی ہونے والا 18 سالہ نوجوان کاشف ولد میر افضل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسا جبکہ مہانڈری کے مقام پر 10 سالہ عامر ولد محمد صدیق دریائے کنہار میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جس کی نعش کو دریا سے مقامی افراد نے نکال لیا ہے۔

(جاری ہے)

لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے کاشف کی نماز جنازہ کلس جمالماری میں ادا کی گئی جبکہ عامر کی نماز جنازہ مہانڈری میں ادا کرنے کے بعد دونوں کو اپنے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں