ہزارہ یونیورسٹی کے ایم ای/ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات 12 ستمبر سے شروع ہوں گے

پیر 21 اگست 2017 16:00

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ایم ای/ایم ایس سی (ریگولر/پرائیویٹ) کے سالانہ امتحانات 12 ستمبر2017ء سے شروع ہو رہے ہیں جس کیلئے تمامتر انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے مذکورہ امتحانات کیلئے ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام امیدواروں کو رول نمبر اور ڈیٹ شیٹ ارسال کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں مزید معلومات کیلئے شعبہ امتحانات کے فون نمبر 0997-414176-77 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں