ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروسز کے اہلکاروں نے چھاپوں کے دوران غیر رجسٹرڈ پانچ ہوٹل سیل کر دیئے

ہفتہ 18 نومبر 2017 12:30

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروسز اہلکاروں نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ چھاپوں کے دوران غیر رجسٹرڈ پانچ ہوٹل سیل کر دیئے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروسز کے ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ کیپٹن (ر) عبدالرحمن کی نگرانی میں پولیس کے تعاون سے مانسہرہ میں غیرقانونی طور پر چلنے والے پانچ ہوٹلز اور ریسٹورنٹ سیل کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیل کئے جانے والے ہوٹل میں علی ہوٹل اینڈ موٹیل، امین ہوٹل، زین شنواری، البدر ریسٹورنٹ اور سکائی ان ہوٹل شامل ہیں۔ ان ہوٹلز و ریسٹورنٹ کے مالکان رجسٹریشن کے بغیراپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے اس موقع پر ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ مالکان کو وارننگ جاری کی کہ وہ فوری طور پر ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروسز سے اپنی رجسٹریشن کروائیں ورنہ ان کا کاروبار مستقل طور پر بند کروا دیا جائے گا۔ انہوں نے دیگر ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ مالکان کو فوری طور پر رجسٹریشن کی ہدایات جاری کی ہیں-

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں