پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا کے ممبر منتخب

ہفتہ 18 نومبر 2017 15:41

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) شنکیاری کے رہائشی پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا کے ممبر منتخب ہو گئے۔ ان کی نامزدگی پر اہلیان شنکیاری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

شنکیاری حاجی آباد کے رہائشی ڈاکٹر محمد نواز کو پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا کا ممبر نامزد کر دیا گیا ہے۔ شنکیاری سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز جو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے ہیڈ آف ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ تھے، کو گورنر خیبر پختونخوا ظفر اقبال جھگڑا نے پبلک سروس کمیشن کا پانچ سال کیلئے ممبر نامزد کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں