کھن شکورہ کے مسائل سے واقف ہوں، منصوبوں پر کام جاری ہیں، عنقریب مزید منصوبے شروع کر دیئے جائیں گے، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

پیر 11 دسمبر 2017 15:44

کھن شکورہ کے مسائل سے واقف ہوں، منصوبوں پر کام جاری ہیں، عنقریب مزید منصوبے شروع کر دیئے جائیں گے، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف
مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ کونش ویلی ان کا گھر ہے، وہ یہاں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں، ہمارا مقصد عوام کے مسائل حل کرنا ہے، کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں، عنقریب کروڑوں روپے کے مزید منصوبے شروع کر دیئے جائیں گے۔ وہ گذشتہ روز کھن شکورہ کے مقام پر ایک تقریب کے دوران معززین علاقہ سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلع ناظم مانسہرہ سید غلام، ضلع ممبر سردار حاجی عبدالقدیر، وی سی ناظم جالگلی سردار محمد اشرف، وی سی ناظم حاجی محمد یوسف و دیگر موجود تھے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ تمام علاقوں کو صاف پانی، بجلی اور سوئی گیس کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہماری ٹیم عوام کے مسائل حل کیلئے کوشاں ہے، ہمارے ترقیاتی کاموں سے مخالفین کی راتوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، مخالفین عوام کے مسائل تو حل نہیں کر سکے ہیں تاہم وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں