جامع مسجد مٹیاں کھلا بازار میں کنویں کی صفائی کے دوران دم گھنٹے سے مزدور جاں بحق ہو گیا

جمعہ 23 فروری 2018 15:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) جامع مسجد مٹیاں کھلا بازار میں کنویں کی صفائی کے دوران کنویں میں گرنے اور دم گھنٹے سے ایک مزدور جاں بحق ہو گیا، ہسپتال میں پولیس کی جانب سے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئیں، متوفی الائی کا رہائشی تھا جو محنت مزدوری کی عرض سے ڈھوڈیال میں مقیم تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاکرالله ولد عبدالقیوم عمر تقریباً 50 سال جامع مسجد مٹیاں کھلا بازار میں کنویں کی کھدائی کے بعد صفائی کر کر رہا تھا کہ اچانک نیچے گر گیا اور دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گیا جسے اہل محلہ نے طبی امداد کیلئے کنگ عبدالله ہسپتال پہنچایا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور چل بسا۔ واضح رہے کہ متوفی الائی کا رہائشی تھا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں