گڑھی حبیب الله میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر ایک شخص قتل اور ایک زخمی ہو گیا

جمعہ 23 فروری 2018 15:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) گڑھی حبیب الله میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر ایک شخص قتل اور ایک زخمی ہو گیا، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دلولہ سرلہ ہڈروہ کا رہائشی محمد طاہر ولد محمد اقبال اپنے چچا محمد بشیر ولد گل زمان کے گھر اس کی بیٹی کی شادی کے سلسلہ میں صلاح و مشورہ کیلئے گیا ہوا تھا، واپسی پر ایک دوسرے کو رخصت کرنے کیلئے گھر سے باہر نکلے تو اس دوران زبیر ولد عبدالجلیل ساکنہ سرلہ ہڈورہ نے دیگر پانچ نامعلوم افراد پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں محمد شبیر ولد گل زمان موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ طاہر ولد محمد اقبال شدید زخمی ہوا۔

پولیس نے نعش سول ہسپتال گڑھی حبیب الله میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی جبکہ زخمی طاہر کو مانسہرہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ تھانہ گڑھی حبیب الله نے قاتل محمد زبیر اور دیگر پانچ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ قتل سابق دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں