چٹہ بٹہ کے مقام پر آپریشن کر کے شاہراہ کاغان کے دونوں اطراف قائم پختہ تجاوزات ختم کرا دی گئیں

جمعہ 23 فروری 2018 15:50

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) مانسہرہ کے علاقہ چٹہ بٹہ کے مقام پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ای اے سی مانسہرہ کی زیر نگرانی چٹہ بٹہ میں شاہراہ کاغان کے دونوں اطراف قائم تجاوزات کو آپریشن کر کے مسمار کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ذرائع نے بتایا کہ مانسہرہ میں تجاوزات آپریشن کے ساتھ ساتھ نواحی علاقوں میں بھی آپریشن کلین اپ شروع کر دیا گیا ہے۔

مانسہرہ ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر خرم رحمن نے ہائی وے افسران کے ہمراہ شاہراہ کاغان چٹہ بٹہ کے مقام پر عارضی پختہ تجاوزات کو مسمار کیا تاہم انہوں نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور اس کی زد میں آنے والے کسی شخص کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں