آزادی کی قدر و منزلت ان اقوام سے پوچھیں جو ابھی تک محکوم ہیں۔ہمیں متحد ہوکر چیلنجزکا مقابلہ کرنا ہوگا
سی پیک کی تکمیل سے پاکستان کو سنٹرل ایشیا میں اہم ملک کی حیثیت حاصل ہو گی ,، وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی کا یوم آزادی تقریب سے خطاب
منگل 14 اگست 2018 15:20
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ ایک سادہ مگر پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تقریب میں یونیورسٹی کے سینئر پروفیسرز، ڈینز، چیئر مین ، ہیڈ ز آف ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹس، ہیڈز آف ایڈمنسٹریٹو سیکنشز، افسران، ملازمین اور مختلف سکولوں کے بچوں اور بچیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر طرح کی نعمتوں سے نوازا ہے۔ یہاں پر چار قدرتی موسم موجود ہیں، پہاڑ قدرتی وسائل سے مالامال ہیں ،دریاؤں کی فراوانی ہے،قدرت نے جنگلات جیسی نعمت سے نوازا ہے اورنوجوانوں کی تعداد دنیا کے تمام ممالک سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں دنیا کی سب سے گہری بندرگاہ گوادر کی شکل میں موجود ہے۔سی پیک کے قیام سے آنے والے وقتوں میں پاکستان دنیا کی قیادت کرنے والے ممالک میں شامل ہو جائے گا۔ اس کی معیشت مستحکم اور مضبوط ترین ہو جائے گی۔سی پیک کی تکمیل سے پاکستان کو سنٹرل ایشیا میں اہم ملک کی حیثیت حاصل ہو جائے گی جو کہ دنیا کے تمام مسلمانوں اور خاص کر پاکستانیوں کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ پاکستان نے پوری مسلم امہ کی قیادت کرنی ہے۔پاکستان کے مسائل اور چیلنجز عارضی ہیں، اس ملک کا مستقبل نہایت روشن اور تابناک ہے۔ ملک کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کاکردار مسلمہ ہے۔ اللہ نے پاکستانی نوجوانوں کو ٹیلنٹ ، تعلیم اور ہنر جیسی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ ملکی جامعات تعلیم ، ٹیلنٹ اور ہنر کو پروان چڑھانے کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ گذشتہ 15سالوں کے دوران ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا کردار نہایت اہم رہا ہے۔ اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لئے اس ادارے نے جو خدمات سر انجام دی ہیں وہ دیگر اداروں کے لئے قابل تقلید عمل ہے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ 2025ء میں پاکستان دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشت بن جائے گا۔ وائس چانسلرنے تقریب کے آغاز میں پرچم کشائی کی ۔ اس موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیا جبکہ یونیورسٹی سیکیورٹی کے چاق و چوبند دستے نے پرچم کو سلامی پیش کی۔14اگست کی رات یونیورسٹی کی مختلف عمارتوں پر چراغاں کیا گیا اور قومی پرچم لہرائے گئے۔تقریب میں یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی و انتظامی شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین میں یوم آزادی نقد انعام بھی تقسیم کیا گیا جبکہ قیام پاکستان کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء جن میں بزرگ، عورتیں، مائیں، بہنیں، بچے شامل تھے کی بلندری درجات کے لئے اور وطن عزیز کی خوشحال کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔ اس موقع پر خصوصی طور پر ملک پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن و سلامتی کے لئے یونیورسٹی کے ڈین اور ممتاز عالم پروفیسر ڈاکٹر اذکیا ہاشمی نے دعا کروائی۔ انہوں نے دعائیہ کلمات میں کہا کہ پاکستان کے حصول کے لئے لاکھوں مسلمانوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر کیاجن کی قربانیوں کا صلہ آج پاکستان کی شکل میں موجود ہے۔ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کی قدر و منزلت ہماری دلوں میں موجود ہونی چاہیے۔ انہوں نے پاک آرمی اور دیگر شہدا ء کے لئے بھی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی جنہوں نے ملک کی جغرافیائی و نظریاتی تحفظ کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے جن کی بدولت آج ہم امن و سکون کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ تقریب کے دوران یونیورسٹی کے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر انتظام منعقدہ مختلف مقابلوں میں قومی و بین الاقوامی سطح پر ہزارہ یونیورسٹی کی نمائندگی کرنے والے طلباء میں میڈلز بھی تقسیم کئے گئے ۔مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانگیر خان کا مختلف جگہوں پر تجاوزات ، غیر قانونی اڈوں ، سٹینڈز کے خلاف آپریشن، ..
ریسکیو 1122 مانسہرہ نے گزشتہ ہفتے کے دوران 20 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں
مانسہرہ، تھانہ خاکی پولیس کی کارروائیوں میں منشیات فروش سمیت چار چور گرفتار
کمال سلیم سواتی کا ریونیو سٹاف کے ہمراہ شہر کیلئے اجتماعی قبرستان کی اراضی کا معائنہ
اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ کا سبزی منڈی کلغان موڑ کا دورہ
مانسہرہ، 15گرانفروشوں پر بھاری جرمانے،مقدمات درج کرکے گرفتار کرلیا گیا
گورنمنٹ کالج بالاکوٹ میں گرینڈ سائنس اینڈ آرٹس ایگزیبیشن کا انعقاد
ڈی پی او مانسہرہ کا سجاول شریف اور گردونواح میں پولیس گشت بارے شکایت کا نوٹس
مانسہرہ پولیس کی کارروائی، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ، ملزم گرفتار
مانسہرہ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی بازار کی انسپکشن،اشیائے خوردونوش کے نرخوں کا معائنہ
ریسکیو 1122 مانسہرہ کی جانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
مانسہرہ پولیس کی کارروائی ، منشیات فروش 1 کلو 80 گرام چرس سمیت گرفتار
مانسہرہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نسیم شاہ نے ملتان سلطانز سے فتح چھین لی
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
کور کمیٹی کی شیر افضل مروت اور بیرسٹر علی ظفر کو کور کمیٹی ممبران نے متنازع بیان دینے سے باز رہنے کی ہدایت،اندرونی کہانی
-
وزیراعلی پنجاب اور محمد نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس، 3شہرو ں میں میٹروبس،لاہور میں انڈر گراؤنڈ ٹرین پراجیکٹ کا پلان طلب
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور