ترقیاتی کام ادھورے چھوڑنے والے تمام ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا، تحصیل ناظم بالاکوٹ

جمعرات 16 اگست 2018 14:50

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) تحصیل بالاکوٹ کے ناظم سید ابراہیم احمد نے کہا ہے کہ ایسے تمام ٹھیکیداروں جنہوں نے ترقیاتی کام ادھورے چھوڑے ہیں، کی ایک فہرست مرتب کر کے انہیں بلیک لسٹ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تحصیل کونسل بالاکوٹ کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تحصیل کونسل کے وہ ذمہ دار کی حیثیت سے واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایوان اور تحصیل بالاکوٹ کے مفاد میں رکاوٹ اور مصلحت برداشت نہیں کریں گے، ایسے تمام ٹھیکیداروں جن کے کام ابھی تک مکمل نہیں ہوئے، کو آخری بار انتباہ جاری کر رہے ہیں کہ وہ اپنے اپنے کام مکمل کریں بصورت دیگر وہ ایک کمیٹی آئندہ دو روز تک تشکیل دیں گے اور کمیٹی کی سفارشات پر کام مکمل نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے بجٹ اجلاس کے انعقاد اور بھاری اکثریت سے بجٹ منظور ہونے پر اراکین تحصیل کونسل کا فردًا فردًا شکریہ ادا کیا، تحصیل بالاکوٹ کی تعمیر و ترقی میں اپنا بنیادی اور اہم کردار ادا کرنے والا کونسل کا ہر رکن قابل فخر اور قابل ستائش ہے جو اپنے حصہ کا کام سرانجام دے رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیرو ترقی کا یہ کام انشاء الله آئندہ بھی جاری و ساری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں