الیکشن کے دوران ڈیوٹی کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو کراس چیکوں کے ذریعہ ادائیگی شروع

جمعہ 17 اگست 2018 14:33

الیکشن کے دوران ڈیوٹی کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو کراس چیکوں کے ذریعہ ادائیگی شروع
مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) الیکشن کے دوران ڈیوٹی کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ادائیگی شروع کر دی گئی۔ ڈی پی او مانسہرہ عبدالرشید نے دیانتداری کی ایک عمدہ مثال قائم کر دی، تمام ڈرائیوروں کو ادائیگی کراس چیک کے ذریعہ کی جانے لگی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ قبل ازیں الیکشن اور پولیو فنڈز پر کئی چوہدریوں اور نوابوں نے ہاتھ صاف کئے مگر موجودہ ڈی پی او مانسہرہ عبدالرشید نے سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ تمام رقم کراس چیک کے ذریعہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ادا کی جائے جس سے ایک پائی کے خرد برد کا امکان بھی نہ رہے۔

یہ ڈی پی او کی طرف سے ایمانداری کی ایک واضح اور عمدہ مثال ہے، اگر اسی طرح ہر شخص ایمانداری کو اپنا شعار بنا لے تو ہمارا معاشرہ ایک مثالی معاشرہ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں