مانسہرہ۔بوسیدہ درخت گرنے سے درخت کی زد میں آکرگاڑیوں میں سوار4خواتین سمیت 9افراد زخمی

اتوار 19 اگست 2018 16:30

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے قریب مرغزار کے مقام پربوسیدہ درخت گرنے سے درخت کی زد میں آکرگاڑیوں میں سوار4خواتین سمیت 9افراد زخمی ہوگئے۔تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

بوسیدہ درخت کی زد میں آکر گاڑیوں میں سوار نصیر،الیاس ،فیصل اورچار خواتین زخمی ہوئیں۔موقع پر موجود لوگوں نے زخمیوں کو کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کیا۔درخت کی زد میںآکر تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا اوربجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں جس سے مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل رہی۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں