کشمیر روڈ تجاوزات حکم امتناعی کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:50

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) عدالت نے کشمیر روڈ تجاوزات حکم امتناعی کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ تاجروں نے ورکس اینڈ سروسز کی طرف سے ملنے والے تجاوزات کے خاتمہ کے نوٹسز پر مقامی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا تھا جس پر کیس کی سماعت جاری ہے تاہم قبل ازیں ورکس اینڈ سروسز سڑک کے 66 فٹ ہونے کے دستاویزی ثبوت فراہم نہیں کر سکی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ دستیاب ریکارڈ کے مطابق سڑک کی چوڑائی 42/44 سے 50 فٹ ہے تاہم 18 اکتوبر کو کچھ ریکارڈ فراہم کیا گیا ہے جس کی آئندہ تاریخ سماعت 28 اکتوبر مقرر کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں