آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر نے ضلعی اور تحصیل کابینہ توڑ دی، پرائمری اساتذہ کے انتخابات (کل) ہوں گے

جمعہ نومبر 16:40

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) صدر آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن مانسہرہ نے ضلعی اور تحصیل کابینہ توڑ دی، پرائمری اساتذہ کے انتخابات (کل) اتوار کو دن 10 بجے پرائمری سکول چٹی ڈھیری مانسہرہ میں ہوں گے، اس سلسلہ میں تمام پرائمری اساتذہ اپنی درخواستیں فوری جمع کروائیں۔

(جاری ہے)

نیو تنظیم سازی کی ضلعی صدر عتیق مغل نے باڈی توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی تنظیم میں صدر، سینئر نائب صدر، نائب صدر اول، نائب صدر دوئم، نائب صدر سوئم، جنرل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری، آفس سیکرٹری اور رابطہ سیکرٹری کے عہدے ہوں گے۔

تحصیل تنظیموں میں صدر، جنرل سیکرٹری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری، سینئر نائب صدر، نائب صدر اول، نائب صدر دوئم، فنانس سیکرٹری، آفس سیکرٹری، رابطہ سیکرٹری کے عہدے شامل ہیں۔ ضلعی امیدوار 1000 روپے درخواست کے ساتھ اور تحصیل امیدوار 500 روپے فیس جمع کرنے کے پابند ہوں گے۔ انتخابی کمیٹی میں آصف خان پی ایس ٹی، طاہر رشید ایس پی ٹی، حفیظ الرحمن پی ایس ایچ ٹی، سید عطاء الله شاہ ایس پی ایس ٹی اور عامر شہزاد او ایس پی ایس ٹی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments