مانسہرہ سیلز ٹیکس دہندگان کے خلاف کریک ڈائون شروع ، متعدد دکانیں سیل

جمعہ نومبر 16:40

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) مانسہرہ سیلز ٹیکس دہندگان کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا گیا، مانسہرہ شہر میں سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے والی کئی دکانیں سیل کر دی گئیں، آئندہ چند روز میں کئی نامی گرامی صرافوں سمیت بیکری مالکان اور بڑے تاجروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں انکم ٹیکس آفیسر لیاقت خان نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ مانسہرہ شہر میں سٹیشنری کی دکانات سمیت دیگر سیلز ٹیکس دہندگان کی دکانیں سیل کر دی گئی ہیں، مذکورہ تاجروں کے ذمہ کروڑوں روپے سیلز ٹیکس کی مد میں بقایا تھے جس پر تاجروں نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا تھا جو خارج ہو چکا ہے جس کے بعد کچھ دکانیں سیل کر دی گئی ہیں۔

ادھر ذرائع نے بتایا کہ شہر کے کئی نامی گرامی ہول سیل تاجروں سمیت بیکری مالکان اور صرافوں نے بھی حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے، کروڑوں روپے کے سیلز ٹیکس نادہندگان کے خلاف حکم امتناعی خارج ہوتے ہی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments