اوگی ، غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) اوگی کے گائوں باغ گھنیاں میں بھائی نے غیرت کے نام پر سگی بہن کو قتل کر دیا، ملزم نے چند روز قبل کراچی میں اپنے سگے ماموں کو قتل کر دیا تھا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی اور مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے گائوں گھنیاں مچئے میں ملزم شکیل ولد دل زیب نے گذشتہ روز اپنی غیر شادی شدہ بہن مسماة (ف) کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ملزم کے بھائی عادل ولد دل زیب نے تھانہ اوگی میں صحافیوں کو بتایا کہ اس کی بہن کے اپنے ماموں ابراہیم ولد گل محمد کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس پر میرے بھائی کو اس کا شدید رنج تھا، 20 روز قبل بھائی نے کراچی میں ماموں کو قتل کیا اور گذشتہ روز اس نے اپنی بہن کو بھی قتل کر دیا

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں