ترقیاتی فنڈ ہضم کی اجازت نہیں دیں گے ،تحصیل ناظم اوگی

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) تحصیل ناظم اوگی نے کہا ہے کہ کسی ٹھیکیدار کو ترقیاتی فنڈ ہڑپ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ادھورے کام چھوڑنے والے ٹھیکیدار کو آئندہ کوئی کام نہیں دیا جائے گا، ایسے ٹھیکیداروں کے کیس اینٹی کرپشن کے حوالہ کریں گے، ایسے تمام ٹھیکیدار اپنے منصوبے فوری طور پر مکمل کریں، ایسے ٹھیکیداروں جنہوں نے کام لئے ہیں اور کام نہیں کر پائے ہیں کونسل اراکین ان کی لسٹیں کونسل کو دیں، ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوگی بازار میں مزید سٹریٹ لائٹس لگانے کا عمل جاری ہے، ایک اور فلٹریشن پلانٹ بہت جلد مکمل ہو جائے گا، ہم نے تمام اراکین کونسل کو مساوی ترقیاتی فنڈ دیئے ہیں، دربند یا کسی اور یونین کونسل میں عوام کی ڈیمانڈ پر فنڈ دیئے ہیں، وہ ان کا صوابدیدی فنڈ تھا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں