ہزارہ ڈویژن میں رواں برس درج ہونے والی 18 ہزار سے زائد ایف آئی آرز کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا

پیر 10 دسمبر 2018 15:50

مانسہرہ۔ 10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ہزارہ ڈویژن کے تمام تھانوں میں رواں برس درج ہونے والی 18 ہزار سے زائد ایف آئی آرز کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا۔ ضلع ایبٹ آباد کے تمام تھانوں کی 7478 جبکہ مانسہرہ کی 4581 ایف آئی آر کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا پولیس نے صوبہ بھر کے تمام تھانوں میں درج ہونے والی ایف آئی آر کی کمپیوٹرائزڈ کا عمل تیز کر دیا ہے، صوبہ میں تمام پولیس سٹیشنوں کے ایف آئی آرز کے ریکارڈ کیلئے ایک سنٹرل ڈیٹا بیس بنا دیا ہے، متعلقہ شخص کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اس کے نام، ولدیت، پتہ اور زیر استعمال موبائل فونز کے ذریعہ ایف آئی آر تک رسائی براہ راست کی جاتی ہے۔

ہزارہ ڈویژن کے 7 اضلاع میں رواں برس کے دوران اب تک 18463 ایف آئی آرز کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے جس میں ضلع ہری پور کے تمام تھانوں نے 4731 ایف آئی آر، ضلع ایبٹ آباد نے 7478، ضلع مانسہرہ کے تمام تھانوں نے 4581، ضلع بٹگرام نے 582، ضلع لوئر کوہستان نے 432، ضلع تورغر میں 156 اور اپر کوہستان نے 503 درج ایف آئی آر کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں