انسان اور کتاب کا رشتہ انتہائی قدیم ہے جتنا انسانی تہذیب و تمدن کا سفر ہے، منیر حسین لغمانی ایڈووکیٹ

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:30

مانسہرہ۔ 14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ممتاز قانون دان اور سابق ضلعی صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ منیر حسین لغمانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کتاب ہماری تنہائی کی ساتھی ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو گورنمنٹ ہائی سکول بالاکوٹ میں معلم، ادبی شخصیت اور متعدد کتابوں کے مصنف محمد جاوید لغمانی کی تین کتابوں ’’قوموں کا ضمیر‘‘، ’’افکار تازہ‘‘ اور ’’اعجاز تقریر‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔

منیر حسین لغمانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ انسان اور کتاب کا رشتہ انتہائی قدیم ہے جتنا انسانی تہذیب و تمدن کا سفر ہے، کسی مفکر کا قول ہے کہ اگر دو دن تک کسی کتاب کا مطالعہ نہ کیا جائے تو تیسرے دن گفتگو میں وہ شیرینی باقی نہیں رہتی یعنی انداز تکلم تبدیل ہو جاتا ہے۔ تقریب سے ممتاز شاعر و ادیب اختر زمان اختر، مصنف و ادیب محمد فیاض عزیز، عمران انور اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں