مانسہرہ سٹی پولیس نے چاررکنی کارلفٹر گروہ گرفتار کرکے سامان برآمدکرلیا

منگل 18 دسمبر 2018 15:10

مانسہرہ۔ 18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) سٹی پولیس نے چاررکنی کارلفٹر گروہ گرفتار کرکے ملزمان کی نشاندی پر چوری شدہ گاڑیوں کے پارٹس اوردیگر سامان برآمد کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی مانسہرہ عاصم بخاری نے نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چاررکنی کارلفٹرگروہ گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری شدہ گاڑیوں کے پارٹس و دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔ گرفتارملزمان میں خوش دل ،خلاق، وقاص، اور عامر شاہ شامل ہیں ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی مانسہرہ میں 381a کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزمان مانسہرہ اور گردونواح میں گاڑیوں کے پارٹس نکال کر فروخت کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں