سی پیک روٹس سمیت شہری آبادیوں سے جملہ افغان مہاجرین کو خاکی کیمپ منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ

ہفتہ 20 اپریل 2019 17:01

سی پیک روٹس سمیت شہری آبادیوں سے جملہ افغان مہاجرین کو خاکی کیمپ منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) سی پیک روٹس سمیت شہری آبادیوں سے جملہ افغان مہاجرین کو خاکی کیمپ منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔ افغان مہاجرین کو فی گھرانہ کے حساب سے 9 مرلے جگہ اور خیمہ دیا جائے گا، فیصلہ پر عمل درآمد جلد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کو شہری آبادیوں سے بے دخل کرنے اور سی پیک روٹس سے ملحقہ علاقوں سے خاکی کیمپ منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ قبل ازیں مانسہرہ کے دو بڑے افغان مہاجرین کیمپ شیخ آباد اور بریڑی پہلے ہی ختم کئے جا چکے ہیں، اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جس پر جلد عمل درآمد شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں