اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مانسہرہ کا پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں کا معائنہ

جمعرات 25 اپریل 2019 15:25

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مانسہرہ علی شیر خان نے مانسہرہ میں پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں کا معائنہ کیا، جن سکولوں کی رجسٹریشن اور فیسوں کا معائنہ کیا، پر سالانہ داخلوں پر ایکشن لیتے ہوئے اے سی مانسہرہ نے نقد جرمانے بھی کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ علی شیر خان نے مانسہرہ میں پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں میں جناح، نور، ایجوکیٹر، دبئی اور خیبر نامی سکولوں اور کالجوں کا اچانک دورہ کیا جہاں پر انہوں نے داخلہ فیسوں کے علاوہ ماہانہ فیسیں اور ان کی رجسٹریشن چیک کی۔

اے سی علی شیر خان نے سالانہ فیسیں لینے پر ایکشن لیتے ہوئے نقد جرمانے کئے اور ہدایات جاری کیں کہ تمام سکولوں اور کالجوں میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سالانہ فیسوں کا خاتمہ کریں اور بچوں سے ماہانہ بھاری فیسیں وصول کرنے والے سکول اور کالج اپنا معیار بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جائز فیسیں وصول کریں بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں