ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں پانو ڈھیری میں انٹر سیکشن اور انڈر پاس کی منظوری

ہفتہ 13 جولائی 2019 14:55

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2019ء) ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں پانو ڈھیری میں انٹر سیکشن اور انڈر پاس کی منظوری دیدی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے نمائندے نے انٹر سیکشن کی منظوری کے حوالہ سے کمیٹی کو آگاہ کیا جبکہ انڈر پاس کی تعمیر کے حوالہ سے کچھ تکنیکی مسائل اور مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ادارہ کے تحفظات سے اجلاس کو آگاہ کیا تاہم اجلاس کے شرکاء کے انڈر پاس کو لازمی قرار دیتے ہوئے تعمیر پر زور دیا۔

چیئرمین ڈیڈک نوابزادہ محمد فرید تنولی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں رکن صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ، زیب الله خان، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر مس طلعت فہد، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سٹرکچر انجینئر ضیاء الدین خان، ایس پی مختیار خان، ٹریفک انسپکٹر جمال زیب خان، معروف سماجی ورکر رضا خان تنولی، لوئر پکھل سے ممبران ضلع، تحصیل و ویلج کونسل سمیت منتخب نمائندوں، عمائدین علاقہ اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رضا خان تنولی نے پانو ڈھیری کراسنگ پوائنٹ پر انٹر سیکشن اور انڈر پاس کی تعمیر کی ضرورت کے حوالہ سے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر سٹیک ہولڈر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اجلاس کی کارروائی اور فیصلے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ نے بتایا کہ انٹر سیکشن کی منظوری کے بعد اب صرف انڈر پاس کے مسئلہ پر مشاورت اور ڈائیلاگ کا عمل جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ پبلک کے مفاد کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کی حمایت کرتی ہے۔ اسسلسلہ میں ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں