مانسہرہ کے چھ تھانوں سمیت دو چوکیوں کے انچارج تبدیل

ہفتہ 10 اگست 2019 11:25

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) مانسہرہ کے چھ تھانوں سمیت مختلف دو چوکیوں کے انچارج کو تبدیل کر دیا گیا، قاضی ماجد تسیم ایس ایچ او بٹل سمیت شنکیاری کے ایس ایچ او کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ شاہجہان لائن حاضر ہو گئے، انسپکٹر عزیر کو ایس ایچ او شنکیاری تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او مانسہرہ زیب الله خان نے لیاقت شاہ کو انچارج چوکی ناران، واجد کو تھانہ کاغان، محمد بشیر تنولی کو تھانہ خاکی، ارشد خان گڑھی حبیب الله جبکہ لاری اڈہ چوکی میں محمد نسیم کو انچارج لگا دیا گیا ہے تاہم ایس ایچ او کاغان تصویر شاہ اور چوکی انچارج اسرار شاہ کو سانحہ سہوچ کے باعث معطل کر دیا گیا تھا جس کی انکوائری ابھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں