قربانی کے جانوروں کو کانگو وائرس سے بچانے کیلئے ضلع مانسہرہ میں پانچ چیک پوسٹیں قائم

ہفتہ 10 اگست 2019 11:25

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) قربانی کے جانوروں کو کانگو وائرس سے بچانے کیلئے ضلع مانسہرہ میں پانچ چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں، وٹرنری ہسپتالوں میں فکسڈ نے دو موبائل وٹرنری ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، کانگو وائرس سے بچائو کیلئے زمیندار اور قصاب احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لائیو سٹاک مانسہرہ ڈاکٹر محمد الیاس نے صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک مانسہرہ نے کانگو وائرس کی روک تھام کیلئے مہم تیز کر دی ہے، ضلع مانسہرہ کے تمام داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر پالتو جانوروں پر روزانہ کی بنیاد پر سپرے کیا جا رہا ہے۔

مانسہرہ شہر میں قائم منڈیوں میں بھی جانوروں پر سپرے کا کام جاری ہے، اس سلسلہ میں شہریوں کو بھی مال مویشی کی خریداری کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں