کنگ عبدالله ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے 10 بیڈ پر مشتمل وارڈ قائم

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:25

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ضلع مانسہرہ میں ڈینگی کے کیسز سامنے آنے کے بعد کنگ عبدالله ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے 10 بیڈ پر مشتمل ایک وارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے کنگ عبدالله ہسپتال میں ڈینگی وارڈ کے انچارج ڈاکٹر سید ناصر شاہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی کی نسبت امسال ڈینگی کے کیسز کم سامنے آئے ہیں، ڈینگی کا مچھر صبح اور شام کے وقت انسان کو کاٹتا ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے مانسہرہ یونین کونسل کی سٹی نمبر 3 میں سپرے کیا ہے اور ڈینگی کے خاتمہ کیلئے بھی کام کیا جا رہا ہے۔ ضلع بھر میں جس جگہ بھی ہمیں ڈینگی کے حوالہ سے شکایات موصول ہو رہی ہیں وہاں بروقت ڈینگی کے خاتمہ کیلئے سپرے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں