چٹہ بٹہ کے مقام پر بھائی نے غیرت کے نام پر بہن اور ایک مرد کو قتل کر دیا گیا

پیر 14 اکتوبر 2019 19:25

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) مانسہرہ میں چٹہ بٹہ کے مقام پر غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوموار کے روز چٹہ بٹہ کے مقام پر ولی جان نامی شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بہن مسماة (ش) اور ریاض ولد بشیر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئے اور نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے کنگ عبدالله ہسپتال منتقل کیں جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالہ کر دی گئیں۔ مقتولین کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ صدر میں نامزد ملزم کے خلاف مقدہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں