عدالت نے گائوں لوہار بانڈہ راستہ کیس کا فیصلہ سنا کر بند راستہ کھولنے کا حکم دیدیا

منگل 22 اکتوبر 2019 11:10

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) عدالت نے گائوں لوہار بانڈہ راستہ کیس کا فیصلہ سنا کر بند راستہ کھولنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے عبدالقیوم کی اپیل مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اوگی کی یونین کونسل کروڑی کے گائوں لوہار بانڈہ میں دو سال سے راستہ تنازعہ چلا آ رہا تھا جس میں فریق مبارک احمد نے سول کورٹ میں درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ گائوں کا راستہ سڑک عبدالقیوم نامی شخص نے تعمیرات شروع کر دی ہیں جس سے آمدورفت میں مشکلات اور کھیتی باڑی کیلئے ٹریکٹر لانا بھی محال ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے محکمہ مال کی رپورٹ پر مبارک احمد کے حق میں فیصلہ دیکر راستہ کھولنے کا حکم جاری کیا تاہم مخالف فریق عبدالقیوم نے سول کورٹ کے اس فیصلہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں چیلنج کیا۔ وکلاء کے دلائل کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے سول کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے عبدالقیوم کی اپیل خارج کر دی اور مبارک احمد کے حق میں فیصلہ دیکر راستہ کھولنے کا حکم جاری کر دیا۔ مبارک احمد کی جانب سے ملک نعمت الله ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ دریں اثناء مبارک احمد اور دیگر اہلیان لوہار بانڈہ نے عدالتی فیصلہ کو حق کی فتح قرار دیکر انصاف ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں