تعلیم لازوال دولت ہے، ایمی میاں

منگل 18 فروری 2020 21:25

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) سابق تحصیل ناظم بالاکوٹ سید ابراہیم احمد المعروف ایمی میاں نے کہا ہے کہ انسان الله تعالی کے احکامات اور سنت نبوی سے جس قدر دور ہو رہا ہے اس قدر مسائل کی دلدل میں پھنستا جا رہا ہے، تعلیم سے ہی انسان کی زندگی، دنیا اور آخرت سنورتی ہے، تعلیم ایک لازوال دولت ہے جوکبھی چوری نہیں ہوتی جس کے پاس تعلیم ہے اس کے پاس سب کچھ ہے، تعلیم نہیں تو کچھ نہیں، تعلیم کے ساتھ کسی بھی شعبہ کا ڈپلومہ کرنے والا کسی بھی ادارے میں ناکام نہیں ہوتا، میٹرک اور ایف اے عام تعلیم ہے لیکن کسی بھی میڈیکل کے شبعہ کا ڈپلومہ ہی اس کے روزگار میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

وہ شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران بات چت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

سید ابراہیم احمد نے کہا کہ بزرگان دین علم حاصل کرنے کیلئے دور دراز سفر کر کے علم کی شمع کو روشن کرتے تھے، دین کے علم کو انسانوں تک پہنچایا دنیاوی علم کے ساتھ ساتھ دین کا علم بھی نہایت ضروری ہے، جو انسان پیدا ہوا اس نے لوٹ کر واپس جانا ہے، آخرت کیلئے انسان کے پاس کوئی سامان ہونا چاہئے، نماز، روزہ اور الله تعالی کے احکامات کی پابندی ہم سب پر لازمی ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ تحصیل بالاکوٹ میں نظام تعلیم کی بہتری کیلئے اس شعبہ سے وابستہ افراد اپنی ذمہ داریاں بااحسن نبھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں