ٹریفک پولیس بالاکوٹ نے کمسن اور نابالغ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مہم تیز کر دی، متعدد کے چالان

منگل 18 فروری 2020 21:25

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) ٹریفک پولیس بالاکوٹ نے کمسن اور نابالغ و غیر قانونی طریقہ سے موٹر سائیکل کی سواری کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مہم تیز کر دی ہے، ہیلمٹ استعمال نہ کرنے، کاغذات نہ رکھنے سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر متعدد موٹر سائیکل سواروں کے چالان کئے گئے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کے مطابق افسران کی ہدایات پر ہزارہ بھر میں قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے، اس سلسلہ میں ڈی پی او مانسہرہ کی ہدایت پر بالاکوٹ شہر کے تمام چوک چوراہوں اور شاہراہ کاغان سے کمسن موٹر سائیکل سواروں سمیت ہیلمٹ استعمال نہ کرنے اور کاغذات نہ رکھنے والوں کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ جرمانوں کے ساتھ ان کے موٹر سائیکل بھی تحویل میں لئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں