مانسہرہ کے علاقہ لبر کوٹ میں گرداور پر حملہ کے خلاف پٹواریوں کی جاری ہڑتال ختم

منگل 18 فروری 2020 21:30

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) مانسہرہ کے علاقہ لبر کوٹ میں گرداور پر حملہ کے خلاف پٹواریوں کی جاری ہڑتال ختم کر دی گئی۔ چار روز سے ضلع مانسہرہ کے پٹواریوں اور گرداوروں نے گرداور حملہ کے خلاف پٹوار خاتوں کو بند کر کے ہڑتال کا اعلان کر رکھا تھا ۔

(جاری ہے)

انجمن پٹواریاں کے رہنمائوں نے چار روز قبل گرداور پر حملے سمیت پٹوار خانوں میں توڑ پھوڑ کرنے پر ضلع بھر میں ہڑتال کی کال دے رکھی تھی جس پر پٹواریوں نے بطور احتجاج اپنے تمام پٹوار خانے بند کر رکھے تھے تاہم منگل کے روز پٹواریوں نے ہڑتال ختم کر کے دوبارہ کام شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پٹواریوں کی ہڑتال کے باعث پٹوار خانوں میں فرد، شوگواروں اور زمین کے انتقالات کیلئے آنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں