شاہراہ ریشم کاغان پر کار کے حادثہ میں دو لڑکیوں سمیت تین نوجوان شدید زخمی ہو گئے

منگل 18 فروری 2020 21:30

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) شاہراہ ریشم کاغان پر کار کے حادثہ میں دو لڑکیوں سمیت تین نوجوان شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ چٹہ بٹہ کے قریب ایک جی ایل آئی گاڑی 381- کھائی میں گرنے سے تین نوجوان لڑکے اور دو لڑکیاں شدید زخمی ہو گئے ہیں، واقعہ رات دو بجے کے قریب پیش آیا، تھانہ صدر کے ماہر تفتیشی نے حادثہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے تاہم اصل حقائق سمیت کئی اہم انکشافات جلد سامنے آ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں