مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی حوالہ سے اجلاس کے دوران چار تحصیلوں کی آرگنائزنگ کمیٹیوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

منگل 18 فروری 2020 21:30

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی حوالہ سے اجلاس کے دوران چار تحصیلوں کی آرگنائزنگ کمیٹیوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تحصیل مانسہرہ سے نوید احمد اعوان اور ملک مستجاب، تحصیل بالاکوٹ سے سجاد اعوان اور فاروق، تحصیل بفہ سے اقبال جہانگیری اور شاہ خان جبکہ تحصیل اوگی سے محمد یوسف اور دوسرے نام پر غور ہو رہا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی سردار یوسف اور ضلعی صدر ظفر محمود نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ورکرز کو عزت دی ہے، ورکرز کسی بھی پارٹی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرگنائزنگ کمیٹیوں کے ممبران کا اب یہ فرض بنتا ہے کہ وہ ورکرز میں سے ایسے لوگوں کو آگے لیکر آئیں جو پارٹی کیلئے بھرپور کام کر سکیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں