مانسہرہ میں چار افراد میں مزید کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 45 ہو گئی

منگل 2 جون 2020 13:13

مانسہرہ میں چار افراد میں مزید کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 45 ہو گئی
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) ضلع مانسہرہ میں مزید چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، کورونا وائرس سے متاثرہ موجودہ افراد کی تعداد 45 ہو گئی ہے جبکہ 61 افراد کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوام کی طرف سے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد نہ کرنے کے باعث ضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

60 سالہ محمد یونس ولد امیر سکنہ بفہ، 34 سالہ ملک سجاد ولد ملک سجاول سکنہ مانسہرہ، 37 سالہ مسماة (ن) ولد سجاد زمانہ سکنہ شنکیاری مانسہرہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی موجودہ تعداد 45 ہو گئی ہے جبکہ 61 افراد کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں