مانسہرہ ،کورونا کے وار جاری،متاثرہ افراد کی تعداد 160سے تجاوز کر گئی

جمعرات 4 جون 2020 19:30

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) ضلع مانسہرہ میں کورونا کے وار جاری۔کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 160سے تجاوز کر گئی۔پانچ درجن کے قریب مشتبہ افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا۔لاک ڈاون میں نرمی اور عوام کی طرف سے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد نہ کرنے کے باعث ضلع مانسہرہ میں کورونا کے وار جاری ھیں۔ذرائع کے مطابق 570افراد کے ابھی تک کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے ھیں۔

(جاری ہے)

جن میں سے 160سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ھوئی ھے۔جن میں سے 95 افراد کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ھوچکے ھیں۔جبکہ ایک درجن کے قریب افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ھوئے ھیں۔جبکہ موجودہ مریضوں کی تعداد 50 سے زائد ھے۔56سے زائد افراد کو مشتبہ قرار دیکر قرنطینہ کردیاگیا ھے۔جن کی رپورٹ آنے کے بعد کورونا وائرس کی تصدیق ھوگئی۔مشتبہ افراد میں محمد وزیر ولد محمد بشیر ساکنہ چکیاء خرم ولد امجد ساکنہ پانوڈھیری۔عالم زیب ولد حبیب الرحمن ساکنہ داتہ۔محمد ایوب ولد محمد مسکین ساکنہ ماڑی خانخیل اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں