اس حکومت میں 40 لاکھ لوگوں کو بیروزگار ہوچکے، آفتاب شیر پائو

اتوار 13 جون 2021 20:55

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) اپوزیشن جماعت قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب خان شیر پائو نے کہا ہے کہ اس حکومت میں 40 لاکھ لوگ بیروزگار ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مانسہرہ میں خطاب کے دوران آفتاب شیرپائونے وزیراعظم عمران خان سیاستفسار کیا کہ انہوں نیاتنے بڑے حادثے کے بعد بھی وزیر ریلوے اعظم سواتی سے استعفیٰ کیوں نہیں لیا انہوں نے حکومت کے حالیہ بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف بجٹ میں غریبوں کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا۔آفتاب شیرپائونے کہا کہ ہم حکومت کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے۔اٴْنہوںنے کہاکہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کو چھوڑ جانے والی جماعتیں بھی عوام کا سوچیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں