سوزوکی اور کار میں تصادم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

سی پیک ایکسپریس وے پر حادثہ کار کے غلط اوور ٹیک کرنے کی وجہ سے پیش آیا، 2 افراد جاں بحق ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 30 اگست 2021 13:38

سوزوکی اور کار میں تصادم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
مانسہرہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 اگست 2021ء ) ایکسپریس وے پر سوزوکی اور کار میں تصادم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں سی پیک ایکسپریس وے پر سوزوکی اور کار میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں خاتون بھی شامل ہے۔کار کے غلط اوور ٹیک کرنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

حادثے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور اور خاتون کی لاشیں ورثاء کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
۔دوسری جانب ایس ایس پی ٹریفک سید کرار حسین نے کہا ہے کہ سڑک استعمال کرتے وقت دوسروں کے حقوق کا خیال اور مثبت رویہ رکھنے سے ٹریفک حادثات میں کمی لائی جاسکتی ہے، اچھا ڈراییور بننے سے پہلے اچھا پیدل چلنے والا بننا ضروری ہے، ٹریفک قوانین پر پابندی سے شہریوں کے جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے، قانون پر عمل کرنا ہی زندگی ہے غفلت اور لاپرواہی کو زندگی سے دور کریں اور محفوظ رہیں، شہریوں کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں