ضلع کونسل مانسہرہ نے 51کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز سے 1603سکیموں کی منظوری دے دی،ضلع ناظم

منگل 21 فروری 2017 19:42

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)ضلع ناظم مانسہرہ سردار سید غلام نے کہا ہے کہ ضلع کونسل مانسہرہ نے 51کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز سے 1603سکیموں کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

1603سکیمیں کے ٹینڈرز اپریل سے قبل شائع ہو جائے گئے ،جس کے بعد ٹینڈرز کا عمل مکمل ہونے کے بعد ضلع بھر میں ضلع کونسل کے فنڈز سے ترقیاتی کام شروع ہو جائے گا ،ضلع کونسل کے پاس اس وقت دستیاب فنڈز 44کروڑ ہے ،50کروڑ کے ترقیاتی فنڈز تاحال نہیں مل سکے ،صوبائی حکومت فوری طور پر ضلع کونسل کے دو سال کے بقایا 50کروڑ روپے کے فنڈز اور غیر ترقیاتی فنڈز ریلیز کرے ۔

سکیمیں کی منظوری کے عمل میں ضلع کونسل میں موجود تمام جماعتوں و ممبران ضلع کونسل نے تعاون کرتے ہوئے اپنا اپنا کردار ادا کیا ۔منگل کے روز پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اب تک صرف 44کروڑ روپے کے فنڈز ریلیزکئی50کروڑ روپے کے فنڈز تاحال ضلع کونسل کو نہیں مل سکے ۔ صوبائی حکومت جلد فنڈ جاری کرے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں