گورنمنٹ ڈگری کالج حسہ بالاکوٹ میں 3پروفیسرز میں کوروناوائرس کی تصدیق، کالج پانچ روز کیلئے سیل کر دیا گیا

منگل 13 اکتوبر 2020 17:30

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2020ء) : گورنمنٹ ڈگری کالج حسہ بالاکوٹ میں 3پروفیسرز میں کوروناوائرس کی تصدیق کے بعد کالج پانچ روز کیلئے سیل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کالج کے انتظامی امور کے ذمہ داران کے مطابق حالیہ دنوں میں علامات ظاہر ہونے پر کالج کے پروفیسرز اور عملہ کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئیتھے جن میں سے تین پروفیسرز کے ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے علامات سامنے آنے پر دی جانے والی ہدایات کے بعد کالج کو پانچ روز کیلئے سیل کیا گیا ہے۔ آئندہ چند روز میں طلبائ کے بھی کورونا ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔متاثرہ پروفیسرز کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں