بالاکوٹ کے علاقہ حسہ میں دو نوجوان لکڑیاں پکڑتے ہوئے دریائے کنہار میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے

اتوار 6 ستمبر 2020 00:00

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2020ء) بالاکوٹ کے علاقہ حسہ میں دو نوجوان لکڑیاں پکڑتے ہوئے دریائے کنہار میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مقامی افراد نے دونوں کی نعشیں دریا سے نکال لی ہیں۔

(جاری ہے)

بالاکوٹ کے علاقہ حسہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان صداقت حسین اور عبدالقدیر مغل علی الصبح توحید آباد حسہ کے مقام پر دریائے کنہار کے کنارے لکڑیاں پکڑ رہے تھے کہ دونوں نوجوان لکڑیاں پکڑے ہوئے دریا میں ڈوب گئے۔ وقوعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم اور مقامی افراد نے ایک نوجوان کی نعش گل ڈھیری اور دوسرے کی نعش کرنول سے برآمد کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں