بالا کوٹ ،ٹرک کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں 2افرادجاں بحق، 2زخمی

پیر 10 جنوری 2022 23:44

بالاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2022ء) شاہراہ کاغان پر کیوائی کے قریب لوڈ ٹرک کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں 2جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق لوڈ ٹرک نمبرجی ایل ٹی 3345کیوائی بازار کے قریب کھائی میں گرنے سے محمد ریاض اورمحمد طیب نامی نوجوان جاں بحق اور ڈرائیور ثاقت اوراظہر زخمی ہوئے۔ ٹرک چاول،دال،آٹا اورگھی لے کر مہانڈری جارہا تھا۔حادثہ کی اطلاع پر پولیس نفری موقع پر پہنچ آئی اورجاں بحق وزخمی افراد کو کھائی سے نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بالاکوٹ منتقل کردیا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں