جے یو آئی ضلع مانسہرہ کی رکنیت سا زی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، جمعیت کا پیغام گھر گھر پہنچانے کا عزم

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 12:48

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کی رکنیت سا زی مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ مدرسہ مہد القرآن الکریم ڈب نمبر1 میں عظیم النشان رکنیت سازی کی تقریب جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے امیر سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت الله شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد امجد خان لاہوری تھے۔

تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض مولانا حفیظ الرحمن نے سرانجام دیئے۔ تقریب جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم انتخاب مولانا راشد محمود خان، مولانا سید شاہ عبدالقادر، مولانا ناصرمحمود سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی، بصیر اعوان ایڈووکیٹ، تنظیم الاعوان کے صدر مولانا اقبال اعوان، ملک نذر حسین چیف آف اعوان، مولانا قاضی اورنگزیب، مولانا مسعود احمد، قاضی حبیب الرحمن، مولانا مومن خان عثمانی، قاری عبید الرحمن قریشی جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے ناظم انتخاب مولانا عبدالقدیر، قاری جلال الدین ارشد، عزیر احمد، مولانا میاں صلاح الدین، حاجی عبدالرزاق، سعید الرحمن ایڈووکیٹ، سید فاروق شاہ، قاری سید انور شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک نظریاتی جماعت ہے، جمعیت علماء اسلام کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، یہ دینی و سیاسی جماعت ہے، ہمارے اکابرین نے اس جماعت کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، یہ غلبہ اسلام کیلئے جہدوجہد کر رہی ہے، غلبہ اسلام کیلئے ہر مسلمان کو کوشش کرنی چاہئے۔ مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے قومی اسمبلی میں قرآن و سنت کے قانون کو پاس کروا کر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوایا، جمعیت علماء اسلام کے پارلیمنٹ میں موجود ہوتے ہوئے کوئی اسلامی دفعات کو ختم کرنے کا سوچ بھی سکتا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں